10 جون 2025 - 15:22
صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی ایران کی عظیم ترین خفیہ کاروائی / حاصل کردہ دستاویزات کیوں اہم ہیں؟

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب نے گذشتہ اتوار کے دن کہا: امام زمانہ (علیہ السلام) کے گمنام سپاہیوں نے صہیونی ریاست کے اسٹریٹجیک، آپریشنل اور سائنسی خزانے تک رسائی حاصل کرنے میں عظیم کامیابی حاصل کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صیہونی ریاست کے خفیہ اداروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت اطلاعات کے نفوذ نے گذشتہ سات دہائیوں میں اس ریاست کو سب سے بڑی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ حاصل شدہ خفیہ معلوماتی دستاویزات، جو خطے کی تاریخ کے سب سے بڑے اور پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے ذریعے مقبوضہ علاقوں سے ایران منتقل کی گئی ہیں، اب ایران کے سلامتی اداروں کے پاس ہیں۔

اس حوالے سے سیاسی مصنف و محقق حسن ہانی زادہ نے العالم سے بات چیت کی ہے جس کے خاص خاص نکتے درج ذیل ہیں:

- ایران نے حال ہی میں صہیونی ریاست کے بارے میں جو معلومات فاش کر دی ہیں، ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اس ریاست کے اداروں پر کڑی نظر رکھتا ہے اور اس کو ان کے اندر تک رسائی حاصل ہے، اور یہ کہ ایران بہت زیادہ اعلیٰ صلاحیت اور طاقت کا مالک ہے۔

- ایران کا صہیونی ریاست کے خفیہ اداروں میں نفوذ، گذشتہ سات دہائیوں میں، سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی خفیہ جنگ کے میدان ميں، اس ریاست کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ ہاتھ آنے والی دستاویزات، جو خطے کی تاریخ کے سب سے بڑے اور پیچیدہ خفیہ آپریشن کے ذریعے مقبوضہ علاقوں سے ایران منتقل کی گئی ہیں، اب ایران کے سلامتی اداروں کے پاس ہیں۔

- چونکہ مقبوضہ علاقوں پر حکم فرما سیکورٹی صورت حال کی وجہ سے صہیونی ریاست کے خفیہ اداروں میں نفوذ کرنا اور داخل ہونا آسان کام نہیں، اس لئے اس آپریشن سے ایران کی دنیا کے سب سے بڑے اور حساس سیکیورٹی ادارے میں گھسنے کی صلاحیت اور طاقت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے اور حساس سکیورٹی ادارے میں کے اندرونی تہہوں تک بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ لہٰذا، یہ آپریشن اور مقبوضہ علاقوں سے خفیہ دستاویزات کی ایران منتقلی اب خطے اور بین الاقوامی سطح پر ایران کے لئے ایک تُرُپ کا پتہ بن چکا ہے۔ ایران ان خفیہ دستاویزات کے ذریعے خطے کے اہم معاملات، متغیرات اور موساد کے اقدامات کے بارے میں اہم معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اسی وجہ سے، اب ایران مقبوضہ علاقوں اور اس کے تمام جوہری تنصیبات پر مکمل نظر رکھتا ہے۔

- ایران نے اس آپریشن کو فاش کر کے دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اسے مقبوضہ علاقوں پر مکمل نظررسائی حاصل ہے، اور اس کے پاس وہ صلاحیت اور مقبوضہ فلسطین میں اپنے ایسے افراد موجود ہیں جو وہاں کے حساس ترین سیکورٹی، خفیہ اور فوجی اداروں میں نفوذ کر سکتے ہیں، یا یوں کہئے کہ ایران نے پیغام دیا کہ اس کے پاس مقبوضہ فلسطین کے انتہائی محفوظ اداروں تک رسائی کا مکمل نیٹ ورک موجود ہے۔

- اس آپریشن اور ایرانی وزیر اطلاعات کے اعلانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران ان دستاویزات تک رسائی کے بعد بیرونی خطرات، خاص طور پر صہیونی ریاست کی وقتاً فوقتاً دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کی پہلے سے کہیں زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی لیے، ایرانی معاشرے نے وزیر اطلاعات کے بیان اور اس منفرد آپریشن کا گرمجوشی سے خیرمقدم اور فخر و مباہات کا اۢظہار کیا ہے۔

- صہیونی ریاست کو خفیہ دستاویزات کی ایرانی منتقلی کے انکشاف کے بعد شدید بدحواسی کا سامنا ہے۔ مقبوضہ علاقوں کے سیکورٹی ڈھانچے کے اندر اختلافات اور دراڑیں پڑ گئی ہیں، کیونکہ قیاس آرائیاں بتاتی ہیں کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو "موساد" کے سربراہ سمیت کئی فوجی اہلکاروں اور خفیہ اداروں کے اراکین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؛ جن میں موساد سے لے کر اندرونی سیکورٹی ایجنسی "شاباک" اور فوجی انٹیلی جنس تنظیم "امان" تک کے اہلکار شامل ہیں۔ یہ تمام ادارے ایران کے نفوذ کا شکار ہو چکے ہیں اور اس خصوصی آپریشن کے بعد اب تک جھٹکے کی حالت میں ہیں۔ خلاصہ یہ کہ صہیونی ریاست کی خفیہ دستاویزات کے انکشاف کے بعد موساد اور دیگر ایجنسیوں میں زبردست ہلچل دکھائی دے رہی اور نیتن یاہو ممکنہ برطرفیوں کی تیاری کر رہا ہے۔

- وزیر اطلاعات حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب نے گذشتہ اتوار کے دن کہا: امام زمانہ (علیہ السلام) کے گمنام سپاہیوں نے صہیونی ریاست کے اسٹریٹجیک، آپریشنل اور سائنسی خزانے تک رسائی حاصل کرنے میں عظیم کامیابی حاصل کی ہے۔

- صہیونی ریاست کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کر کے ایران منتقل کی گئی ہیں۔ اس آپریشن میں امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک سے متعلق مزید دستاویزات بھی شامل ہیں، جن کے ساتھ ساتھ ایسی خفیہ معلومات بھی ملک پہنچی ہیں جو ملک کے جارحانہ دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

- وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک وسیع، جامع اور پیچیدہ آپریشن ـ یعنی ایک طویل المدتی اور منظم اطلاعاتی مہم ـ کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، جس کا آغاز ذرائع تک رسائی حاصل کرنے اور ان ذرائع کو بڑھانے کے ساتھ ہؤا۔ اس کے نتیجے میں، آج خدا کے فضل سے ہم اس اہم خزانے کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔۔۔۔ جیسا کہ یہ دستاویزات انتہائی اہم ہیں، اسی طرح ان کے منتقل کرنے کے طریقے بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ اسی لئے ہم نے ان دستاویزات کی منتقلی کے طریقوں کو بھی سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ کیا ہے۔ نیز، اس کامیابی کا اعلان کرنے میں ہمیں خاصا وقت لگا تاکہ ہم ان دستاویزات کو مکمل سلامتی کے ساتھ ملک میں منتقل کر سکیں۔۔۔ بے شک دستاویزات کی منتقلی کے طریقے محفوظ رکھے جائیں گے اور ان کی حفاظت کی جائے گی۔ ایسے حساس معاملات جلد افشا نہیں کیے جاتے، لیکن ان شاء اللہ ہم ان دستاویزات کو ضرور منظر عام پر لائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

یہ بھی دیکھئے: 
https://ur.abna24.com/news/1453690/ڈیوڈ-میدان-David-Meidan-کون-ہے-موساد-کا-سابق-اہلکار-اور

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha